گھر سے باہر کھانا کھانے کی حکومتی مہم پر میئر آف مانچسٹر کا سخت ردعمل

اولڈہم ( محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہیم نے حکومت کے اس فیصلے پر کہ کھانا گھر سے باہر کھائیں اور پچاس فیصد رعائت حاصل کریں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امیر گھرانوں کیلئے تو ٹھیک ہے مگر غربا کی اکثریت کس طرح اس سے مستفید ہوسکتی ہے۔


انکا کہنا تھا کہ حکومت نے مالدار طبقے کے لیے سہولت فراہم کر دی لیکن جن افراد کی آمدن انتہائی کم ہے ان کا خیال تک نہ آیا کہ ان کے بارے بھی مراعات کا اعلان کرتے ۔
یاد رہے اینڈی برنم نے سخت برہمی کا اظہار رکن برطانوی پارلیمنٹ جرمی ہنٹ کی سرے کاؤنٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں دوست احباب کے ساتھ کھانے کے بعد بل بارے کی گئی ایک ٹویٹ کے ردعمل میں کیا۔
انکی اس ٹویٹ کے ردعمل میں بھی لمبی چوڑی بحث چل رہی ہے، حکومتی پارٹی کو ارکان کا کہنا ہے کہ یہ اچھا اقدام ہے، حکومت کسی کو زبردستی باہر کھانا کھانے کو نہیں کہہ رہی بلکہ جو بھی ایسا کرے اسے پچاس فیصد ڈسکائونٹ آفر کررہی ہے
جواب میں اینڈی برنہیم انہیں قائل کرنے کی کوشش میں لگے ہیں کہ گھر سے باہر کھانا کھانے کو سبھی کا دل کرتا ہے مگر غربت میں جیب اجازت نہیں دیتی، حکومت کو اس مجبوری کا بھی ادراک کرنا چاہیئے تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes