اولڈ ٹریفرڈ؛ وسیم اکرم کے دیرینہ خواب کی تکمیل ہوگئی

مانچسٹر(فیاض بشیر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے کا اعلان پانچ منٹ گھنٹی بجا کر کیا۔ لیجنڈری کرکٹر نے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوز پہنے گھنٹی بجاتے ہوئے ایک تصویر شئیر کی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ سے ہی یہ گھنٹی بجانا چاہتا تھا اور اولڈٹریفورڈ میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

دوسری جانب لنکاشائر کرکٹ کلب جسکے زیرانتظام اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کے معاملات دیکھے جاتے ہیں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کی ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ وسیم اکرم نے روایتی انداز میں 5 منٹ تک گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کیا۔ اور ساتھ ہی انہوں نے وسیم اکرم کو ایک گفت ہیمپر بھی پیش کیا جسے وسیم اکرم نے شکریہ کیساتھ اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر بھی کیا

50% LikesVS
50% Dislikes