نارتھ آف انگلینڈ میں منشیات سپلائی کرنے والا گینگ انجام کو پہنچ گیا، دو سگی بہنیں شامل

مانچسٹر (فیاض بشیر) بیوٹی پراڈکٹس کی آڑ میں منشیات کا دھندہ کرنے والے گروہ کو جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں سنا دی گئیں ان میں دو بہیں بھی شامل ہیں۔ دونوں سگی بہنوں شازیہ اور عابیہ کو مجموعی طور پر تینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
42 سالہ شازیہ ڈین اور 41 سالہ عابیہ ڈین جو ایمازون پر بظاہر خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی اشیاءکی تجارت کرتی تھیں لیکن دراصل اس تجارت کے پردے میں منشیات سپلائی اور منی لانڈرنگ کر رہی تھیں۔
گرفتار کیا گیا گروہ ساؤتھ یارکشائر میں کوکین اور دیگر منشیات کی فارمنگ بھی کررہا تھا۔
انڈر کوور پولیس کے ذریعے مانچسٹر کے علاقے چیتھم ہل میں ان کی سپلائی کے ایک کوریئر کو پکڑاگیا تو ساری کہانی طشت ازبام ہو گئی، ان سے دس ہزار پونڈ کیش،مخصوص موبائل فون اور دیگر اشیاءکو پولیس نے قبضے میں لے لیا جس سے ڈنکاسٹر میں گروہ کے ایم رکن پیٹر ورآفٹر کی گرفتاری ممکن ہو سکی اور اس کے قبضے سے ایک گن،مزید کیش، موبائل فون اور منشیات کی بہت بڑی مقدار پکڑی گئی۔
آپریشن کے دوران پولیس نے دیکھا کہ شازیہ ڈین اور نیٹلی ورآفٹر ڈنکاسٹر جیل کے باہر کیش پھینک رہی ہیں، انکا ساتھی حسن بہت سے بیگ ایک بہت بڑے ہولڈل میں ڈالتے دیکھا گیا، یہ ہولڈل ایک بڑے کوریئر کے ساتھ لگایا گیا، پولیس نے اس کوریئر کا پیچھا کیا ایک لاکھ ستر ہزار پونڈ برآمد ہوئے،اسی طرح کا ایک چھاپہ ڈین خاندان کی تحویل میں چھیاسٹھ ہزار پونڈ کیش، چرس، ترازو اور پیکنگ کا سامان برآمد ہوا۔
آشٹن اولڈ روڈ میں ایک گیراج پر چھاپہ مار کر پولیس نے ایک اور ڈیلر لی ڈیوس کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ہیروئن، ترازو اور منشیات کے استعمال کی دیگر چیزیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت تین ملین پونڈ تھی۔
اس کے فوری بعد پولیس نے ڈین فیملی کے گھر دی ڈرائیو بری اورعابیہ ڈین کے گھر وڈمین ڈرائیو میں چھاپے مارے اور ساٹھ ہزار مالیت کی رولیکس کی قیمتی گھڑیاں، سونے کی انگوٹھیاں اورپچاس ہزار پونڈ کی مرسیڈیز گاڑی کو قبضے میں لے لیا، مقدمے کو کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا تو شازیہ ڈین نے کوکین، چرس ،ہیروئن اور ایم ڈی ایم اے سپلائی کرنے نیز منی لانڈرنگ کرنے کے جرائم کا عتراف کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes