این زی سی کے بعد پی سی بی کی طرف سے بھی دورۂ نیوزی لینڈ کی تصدیق

لندن (مسرت اقبال) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسی سال ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دسمبرمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی، جن میں پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیزکی سیریز شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں اس وقت تک تمام سیریز یقینی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بنگلادیش نے بھی تصدیق کردی ہے نیوزی لینڈ میں اس سیزن میں 37 روز کی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی تمام تفصیلات طے ہونے پر سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes