پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ؛ اسٹیڈیم کے موسم کی طرح پاکستانی ٹیم کی صورتحال بھی ابرآلود

ساؤتھمپٹن (مسرت اقبال) ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں اپنی دوسری اننگز کھیل رہی ہے- اب تک بارش کے باعث پانچویں اور آخری دن کا کھیل شروع نہیں ہو سکا-

پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش نے کھیل میں رکاوٹ ڈالے رکھی، ناموافق صورتحال پر جب ایمپابئیرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا تو سو کے مجموعی سکور پر دو کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچے کیلئے مزید 210 رنزدرکار ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی 29 اوربابر اعظم 4 رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔ نگلینڈ کی جانب سے فالو آن کرانے کے بعد پاکستان نے 310 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کو پہلی کامیابی 49 رنز پر ملی جب شان مسعود 18 رنزبناکر کرس براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ عابد علی بھی 88 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

پہلی اننگ میں انگلینڈ کے 583رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 273پر ڈھیر ہو کر فالوآن کا شکار ہو گئی، کپتا ن اظہر علی نے 141رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین اُن کا ساتھ نہ دے سکا۔ فالوآن کے بعد فیلڈ امپائرز نے کم روشنی کے سبب کھیل کو جاری رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنے کا اشارہ کیا جس کی وجہ سے 310 رنز کے خسارے کا شکار قومی ٹیم نے آج دوسری اننگز شروع کی۔

روزباؤل گراؤنڈ ساؤتھمپٹن میں گزشتہ روز جب تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر 24 رنز کے ساتھ پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ اسد شفیق 5رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ،فواد عالم21رنز تک محدود رہے ۔ گرین شرٹس کا سکور 213رنز تک پہنچا تو محمد رضوان کی ہمت 53رنز پر جواب دے گئی ، دونوں کھلاڑیوں میں چھٹی وکٹ کیلئے 138رنز کی اہم پارٹنر شپ ہوئی۔یاسر شاہ اور شاہین آفریدی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے اوردونوں نے بالترتیب 20اور 3 رنز بنائے ۔اس دوران اظہر علی نے نہ صرف ٹیسٹ کرکٹ

میں چھ ہزار رنز مکمل کئے بلکہ 17ویں سنچری کا جشن بھی منایا، وہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 141رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ جیمز اینڈرسن کے 2اوورز میں 3 کیچز ڈراپ کئے گئے ،اننگز کے 87ویں اوور میں جیمز اینڈر سن کی گیند پر رورے برنز نے دوسری سلپ میں اظہر علی کا کیچ چھوڑا جبکہ محمد عباس کا آسان کیچ زیک کرالی نے چوتھی سلپ میں گرادیا بعدازاں سٹورٹ براڈ نے بھی ان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا، اس کے باوجود وہ صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔ جیمز اینڈرسن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور یہ 29واں موقع تھا جب وہ پانچ یا زائد کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ، انہیں چھ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے مزید دو شکار درکار ہیں۔سٹورٹ براڈ نے دو، کرس ووکس اور ڈوم بیس نے ایک، ایک وکٹ لی۔

50% LikesVS
50% Dislikes