مشکل حالات میں نادرا سرجری کے انعقاد پر پاکستان ہائی کمیشن کے مشکور ہیں؛ ریڈنگ کمیونٹی

ریڈنگ (کشمیر لنک نیوز) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے کورونا لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں تواتر سے نادرہ سرجریوں کا انعقاد ممکن بنایا ہے تاکہ وہ اوورسیز پاکستانی جنکے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ مقامی طور پر انکا اجرا کروالیں۔
اسی سلسلے کی ایک سرجری پاکستان سنٹر ریڈنگ کے تعاون سے ہوئی جسکے پیچھے سابق چیئرمین کمیونٹی سنٹر اور پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔

سرجری میں خواتین بچوں، بوڑھوں نوجوانوں نے اوورسیز کارڈ بنوانے کا فائدہ اٹھایا۔ نادرا کی ٹیم کا کہنا تھا کوویڈ کے بعد دوبارہ کام شروع کیا ہے اور اچھا لگ رہا ہے کہ ہم یہ سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں۔
اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ کمیونٹی شخصیات نے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
میاں سلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ریڈنگ سے وسطی لندن جانا بہت مشکل لگتا ہے اسلئے علاقے میں ہی اس طرح کی سرجری ایک نعمت سے کم نہیں انہوں نے اس سہولت پر پاکستان ہائی کمشنر نفیس زکریا اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

دیگر افراد جن میں ڈاکٹر اعجاز الہٰی، ملک حبیب رشید، راجہ اصغر، امجد تارڑ، چوہدری وسیم، محمد عیاض اور محمد احسان شامل تھے کا کہنا تھا کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے اوورسیز کارڈ بنوائے ہم پاکستان ہائی کمیشن نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو عوام کی دہلیز پر اوورسیز کارڈ کی سہولت دے رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes