پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے پرانے روٹ سے دستبردار نہ ہونیکا فیصلہ

لندن (کشمیر لنک نیوز) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے برطانیہ کیلئے اپنے 65 سال پرانے روٹ سے دستبردار نہ ہونے اورپابندی کے دوران متبادل ذرائع سے آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چارٹر آپریشن کی خواہشمند کمپنیوں کے لئے پی آئی اے نے ٹینڈر جاری کر دیا۔ اس سلسلہ میں جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے لئے پروازوں پر مبنی چارٹر آپریشن کیلئے پیشکشیں مانگی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواہشمند چارٹرکمپنی کے پاس یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے کلیئر وائیڈ باڈی طیاروں کی موجودگی ضروری ہے، طیارے 250 مسافروں کی گنجائش کی حامل دو کلاس پرمبنی اور قومی ہوابازی پالیسی کی مناسبت سے 12 سال سے زائد پرانے نہ ہوں، چارٹر ڈطیاروں کی خدمات 3 سے چھ ماہ کیلئے حاصل کی جائیں گی، طیارے فراہم کرنے والے آئی او ایس او سرٹیفکیٹ لازمی فراہم کریں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ پیشکش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو طے شدہ شرائط اور ہدایات ہر عمل کرنا ہوگا، ٹینڈر میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو پیپرا قوانین کے تحت خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes