اوورسیزکمیشن پنجاب تارکین وطن کو بطریق احسن معاونت وریلیف فراہم کر رہا ہے؛ نعیم نقشبندی

شفیلڈ (فیاض بشیر) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نارتھ آف انگلینڈ کے عہدیداران اورنگزیب خان ، چوہدری طارق حسین اور چوہدری آصف کی میزبانی میں او پی ڈبلیو سی اور اوورسیز کمیشن کےعہدیداران کے اعزاز میں تقریب اور عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین نے کی جب کہ چیئرمین او پی ڈبلیو سی ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری عدیل ارشد اور چئیرمین او پی ڈبلیو سی و ترجمان او پی سی پنجاب نعیم نقشبندی مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں مرکزی جنرل سیکرٹری آصف خان، او پی ڈبلیو سی ساؤتھ آف انگلینڈ کے صدراسلم ڈوگر، صدر گریٹر لندن فدا حسین ،عبدالرؤف ، عمران گجر، چوہدری افتخار اور محمد شفیق سمیت او پی ڈبلیو سی شفیلڈ، رادھرم ، ڈیوزبری ، ڈنکاسٹر ، ہیلی فیکس ، بلیک برن، ہڈرزفیلڈ ، لیڈز کے عہدیداران سمیت کمیونٹی کی کاروباری، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
چیئرمین او پی سی گجرات عدیل ارشد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیزکمیشن پنجاب وائس چیئرمین وسیم اختر رامے کی قیادت و رہنمائی میں پنجاب بھر کے چھتیس اضلاح میں لینڈ مافیا، پولیس و دیگر کمیونٹی مسائل کے حوالے سے تارکین وطن کو بطریق احسن معاونت وریلیف فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گجرات او پی سی کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر خرم شہزاد ، ڈی پی او سید توصیف حیدر اور دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ اوورسیزکمیونٹی کے مسائل خود سُن کر متعلقہ محکموں سے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کراتےہیں۔
چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بسنےوالی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے ہر شعبہ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ مرکزی صدر حاجی عابد حسین اورجنرل سیکرٹری آصف خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کےدورانیہ میں نادرا ، پاسپورٹ، ایمر جنسی ویزا اور میتوں کی ری پیٹری ایشن جیسے مسائل کے حل کے حوالے سے ہائی کمشنر نفیس زکریا ، ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب ، دلدار ابڑو، سی جی بریڈفورڈ ابرار حسین ، سی جی مانچسٹر طارق وزیر،فضا نیازی اور سی جی برمنگھم احمر اسماعیل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
میزبان تقریب اورنگزیب خان، طارق حسین اور چوہدری آصف کا کہنا تھا کہ ہائی کمیشن اورقونصلیٹس کی جانب سے ہر ماہ کا دوسراہفتہ چھٹی کے دن ہائی کمیشن لندن اور قونصلیٹس میں بغیر اپائنٹمنٹ دستاویزات کی تصدیق اور نادرا کارڈ کے اجرا کے حوالے سے سروس مہیا کرنا اورآن لائن ویزا سروس ایک احسن اقدام ہے۔ صدر اوپی ڈبلیو سی اسلم ڈوگر اور صدر گریٹر لندن فدا حسین کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes