پاک انگلینڈ پہلا ٹی 20 بے نتیجہ، دونوں ٹیمیں بارش سے ہار گئیں

مانچسٹر(محمد فیاض بشیر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ مانچسٹر میں کھیلا گیا جو بارش کی نذر ہوگیا۔ میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 16.1 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکیس رنز بنا لیے تھے۔ جب بارش نے آلیا۔

ٹام بینٹن واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے انگلینڈ کیطرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کر کے آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے بیالیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے اکہتر رنز بنائے۔
انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر جونی بیرسٹو عماد وسیم کے ہاتھوں ان ہی کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے ڈیوڈ ملان 23 رنز ہی بنا پائے تھے کہ رن آؤٹ ہو گئے۔ اسکے بعد انگلینڈ کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی20 میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر پلیئرز نے بھی اچھے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے یہ میچز جیتنے کا عندیہ دیا۔

محمد رضوان یا سرفراز احمد میں سے کس کو موقع دیں فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اسی سیریز کے دیگر 2 ٹی20 میچز 30 اگست اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک صفر سے جیتی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes