افغانی باپ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے تین بچوں کی بازیابی کیلئے پولیس کا بڑا آپریشن

لندن (کشمیر لنک نیوز) اپنے ہی بچوں کو اغوا کرنے والے باپ کی تلاش میں پولیس نے مزید چار افراد کو تحویل میں لے لیا ہے، لندن پولیس جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین بچے بلال صفی، ابرار صفی اور یاسین صفی فوسٹر کیئر میں تھے کہ ان کے والد عمران صفی نے اپنے ان تینوں بچوں کو چاقو کے زور پر اغوا کر لیا، پولیس نے بچوں کی بازیابی کے لیے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے، سرچ آپریشن میں 100 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔اس آپریشن کے سربراہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی سیفٹی کیلئے متفکر ہیں اور یہ بھی اندیشہ ہے کہ ملزم انہیں پہلے ہی ملک سے نکال کر لیجا چکا ہے۔


لندن پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران صفی بچوں کو لے کر بیرون ملک نہ چلا جائے، اس لیے ملزم اور بچوں کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں اور برطانیہ کے تمام خارجی راستوں پر متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ہونے کے شبہے میں 8 افراد پہلے گرفتار کر چکے ہیں جن میں ملزم کے دوست اور رشتہ دار شامل ہیں اور اب چار مزید افراد کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes