بابر اعظم کا سمرسیٹ کائونٹی سے دوبارہ معاہدہ، حالیہ سیریز کے بعد کائونٹی کیلئے کھیلیں گے

لندن (مسرت اقبال) پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے ایک بار پھر سمر سیٹ کائونٹی کیطرف سے کھیلنے کا معاہدہ کرلیا ہے جسے بڑے فخر کیساتھ کائونٹی نے اپنے مداحوں کیساتھ شیئر بھی کیا ہے۔
کاؤنٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بابراعظم پاکستان اور انگلینڈ سیریز مکمل ہونے کے بعد ساؤتھ ویسٹ کلب سمرسیٹ میں دوبارہ شمولیت اختیار کریں گے۔

نئے معاہدے کے مطابق بابراعظم کو نہ صرف سمرسیٹ کے آخری سات میچوں تک دستیاب ہونا ہوگا بلکہ انہیں ناک آؤٹ میچز کے مرحلے تک بھی کھیلنا ہوگا۔
واضع رہے برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوگئی تھیں جس کے باعث متعدد کرکٹ ایونٹس بھی منسوخ ہوگئے تھے۔ تاہم اب اگست میں نئے سیزن کا آغاز ہوتے ہی وائیٹیلیٹی بلاسٹ سیریز پورے جوش و خروش سے جاری ہے بلکہ مخصوص میچوں میں گنجائش کے مطابق شائقین کو گرائونڈ میں میچ دیکھنے کی بھی اجازت ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز سے قبل بابر اعظم نے ساؤتھ ویسٹ کلب سمرسیٹ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم عالمی وبا کے باعث یہ سرگرمی معطل ہوگئی تھی۔ بابراعظم کا کہنا ہے کہ سب کے سامنے ہے کہ یہ سال ہماری توقعات کے برعکس ہے، کہ ہم سب کو نیا طریقہ اپنانا تھا اور میں بے حد خوش ہوں کہ ہم نے ان حالات میں بھی کھیل کو ممکن بنایا۔ میں گیم کے ان تمام چیلنجز کو سراہتا ہوں جسے پوری دنیا نے سامنا کیا اور یہاں انگلینڈ نے بھی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں سمرسیٹ میں دوبارہ شامل ہوکر اس کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes