بھیڑ یا فراری؛ ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ ساڑھے تین لاکھ پائونڈز سے زائد پر نیلام

گلاسگو (کشمیر لنک نیوز) دنیا میں جس طرح پیسہ کمانا مشکل ہے ویسے ہی اسے خرث کرنا بھی آسان نہیں لیکن آئے روز ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ گلاسگو میں ہوا جہاں ایک بھیڑ اپنی خصوصیات کی بنا کر تین لاکھ سڑسٹھ ہزار پانچ سو پائونڈز میں نیلام ہوئی۔
ڈبل ڈائمنڈ نامی بھیڑ کی نیلامی شروع ہوتے ہی بولیاں لگنا شروع ہو گئیں اور چند منٹوں میں ایک گاہک نے 3 لاکھ 67 ہزار 500 پاؤنڈ کی آفر پر مخصوص نسل کی بھیڑ خرید لی جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت آٹھ کروڑ سے زیادہ بنتی ہے۔

جیف ایکن نے ڈبل ڈائمنڈ کی خرید پر اتنی بھاری رقم ادا کر کہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہلکے سنہری رنگ کی اس بھیڑ پران کی کئی ہفتوں سے نظر تھی جو خود بھی جانوروں کی نسل کی افزائش کرتے ہیں۔
جیف ایکن کا کہنا تھا کہ گھوڑوں کی ریسنگ یا مویشیوں سے منسلک کسی بھی اور کاروبار کی طرح یہ بھی ایک کاروبار ہے۔

ڈبل ڈائمنڈ کا تعلق بھیڑوں کی ’ٹیکسل‘ نامی مخصوص نسل سے ہے جو نیدرلینڈز کے قریب ٹیکسل نامی جزیرے میں پائی جاتی ہیں۔اس نایاب نسل کی بھیڑ کی بے حد مانگ ہے اور عموماً ہزاروں میں بکتی ہے لیکن ڈبل ڈائمنڈ کے منظر عام پر آنے سے اس کی قیمت میں یکدم اضافہ ہوا۔
چھ ماہ کی عمر کی ڈبل ڈائمنڈ کے بارے میں جیف ایکن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی شاندار جانور ہے اور سب سے بہترین جینز موجود ہیں۔
ڈبل ڈائمنڈ برطانوی شہر چیشائر کی ایک فیملی نے فروخت کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes