اسکینڈے نیویا میں اسلام مخالف جھڑپوں کا دائرہ کار وسیع، متعدد افراد زخمی

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) سویڈن میں اسلام مخالف قوتوں کی سرگرمیوں کا دائرہ کار ناروے کے دارالحکومت اوسلو تک پہنچ گیا ہے، مالمو کے بعد اوسلو میں بھی دائیں بازو کے انتہا پسندوں اور مسلمانوں کے درمیان چھڑپیں متعدد افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اسلام مخالف ریلی میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے اوراق پھاڑ دیے جانے کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور تیس افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔


ہفتے کے روز اسلام مخالف اس ریلی کا انعقاد ’اسٹاپ اسلامائزیشن آف ناروے‘ نامی گروپ نے ملکی پارلیمانی عمارت کے قریب کیا تھا۔ جمعے کے روز دائیں بازو کے انتہاپسندوں نے ایسا ہی ایک اسلام مخالف مظاہرہ سویڈن میں بھی کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes