ڈڈیال آزادکشمیر سے چوہدری اظہر صادق کی جیت نوشتہ دیوار بن چکی ہے؛ حاجی اکرم

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) میرپور آزاد کشمیر کے حلقے ڈڈیال سے تعلق والی معروف برطانوی شخصیت حاجی ملک محمد اکرم کی سالگرہ کے موقع پر برمنگھم میں انکے دوست احباب نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے حاجی محمد اکرم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تیزی سے برٹش کشمیریوں میں مقبول ہو رہی ہے۔ حاجی محمد اکرم جیسی شخصیات پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں ،پی ٹی آئی برمنگھم کے سابق صدر چوہدری غفور کھاڑک، بیرسٹر قربان حسین،اشتیاق لہڑی اور دیگر مقررین نے کہا کہ حاجی ملک محمد اکرم قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے قریبی ساتھی ہیں، انکے بھرپور تعاون سے پی ٹی آئی حلقہ نمبر ون ڈڈیال سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ڈڈیال سے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار چوہدری اظہر صادق کی کامیابی اب مقدر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی محمد اکرم نہ صرف سیاست میں متحرک ہیں بلکہ سماجی اور ثقافتی میدان میں بھی پیش پیش ہیں۔ اس تقریب میں معروف سماجی شخصیت ریاض بہار نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر حاجی ملک محمد اکرم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اسرار ضدی اور حاجی محمد اکرم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes