باکسر عامر خان اہلیہ کیساتھ ’میٹ دی خانز‘ سیریز میں دکھائی دینگے

لندن(سپورٹس رپورٹ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ ڈاکیومنٹری میں دکھائی دیں گے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فریال مخدوم نے عامر خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ان کی ٹی وی سیریز جلد منظر عام پر آرہی ہے۔باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بی بی سی تھری کی دستاویزی ٹی وی سیریز ’میٹ دی خانز‘ میں دکھائی دیں گے۔
فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ’میٹ دی خانز‘جلد نشر کی جائے گی۔یہ ڈاکیومنٹری شو عامر خان کے آبائی شہر بولٹن میں ریکارڈ کیا جائے گا، باکسر اپنی نجی زندگی، کیریئر اور خاندان کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتائیں گے۔فریال محمود بریک اپ، سرالیوں کے ساتھ تعلقات، بچوں کی پیدائش اور دیگر تمام رازوں سے پردہ اٹھائیں گی۔
واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ رواں برس 22 فروری کو جوڑے کے ہاں بیٹے زاویار کی پیدائش ہوئی تھی۔عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے گھر یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے کی اس سے پہلے دو بیٹیاں بھی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes