برطانیہ میں لاکھوں طلبہ نے اپنی پڑھائی کا آغاز کردیا

لندن(کشمیر لنک رپورٹ)برطانیہ میں کوروناوائرس کے پیش نظر کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے اور لاکھوں طلبا نے اپنی پڑھائی کا آغاز کردیا ہے۔برطانیہ میں لاکھوں طالب علم کئی ماہ کی بندش کے بعد اسکول جانے لگے، اسکولوں میں ایس او پیز متعارف کرا دیئے گئے۔
طلبا کو سماجی فاصلے قائم رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، اسکول میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر مکمل طور پر پابندی ہے جبکہ خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔برطانیہ میں تعلیمی سرگرمیاں آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہیں، تاہم کئی ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اگر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کی گئی تو بڑی تعداد میں بچے کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes