پاک بحریہ نے یوم دفاع کے موقع پر نیا ویڈیو کلپ جاری کر دیا

کراچی(کشمیر لنک رپورٹ)پاکستان بحریہ کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر نیا ویڈیو کلپ جاری کر دیا گیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ویڈیو کلپ میں شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، ویڈیو کلپ میں دھرتی ماں کی سمندری سرحدوں کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی پاک بحریہ کی جانب سے سلام پیش کیا گیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes