پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کا پابندی کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

لندن (کشمیر لنک رپورٹ)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے پروازوں پر 6ماہ پابندی عائد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کیلئے اپیل مناسب وقت پردائر کرے گی، پی آئی اے نے اپیل سے متعلق تیاری مکمل کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں پرپابندی یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے جون میں عائدکی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes