یوم دفاع پاکستان: نیو کاسل کرسچن نیٹ ورک کے تحت آن لائن تقریب

نیو کاسل (کشمیر لنک رپورٹ) پاکستان کےیوم دفاع کے موقع پر نیو کاسل کرسچن نیٹ ورک کے تحت زوم پر آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سابقہ فوج افسران نے دفاع پاکستان کی یادیں تازہ کیں اور گلوکاروں نے ملی اور قومی نغمے پیش کیے۔معروف گلوکار ساغر گل سمیرا جاوید اور عالمی شہرت یافتہ اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے آواز کا جادو جگایا۔

https://www.facebook.com/sam.javed.587/videos/10207826781663448

گلوکارہ سائرہ پیٹر نے جب ممتاز شاعر ڈاکٹر جمیل الدین عالی کا لکھا ہوا سپر ہٹ قومی نغمہ’اے وطن کے سجیلے جوانو ۔میرے نغمے تمہارے لیے ہیں ۔سرفروشی ہے ایمان تمھارا ۔جراتوں کے پرستار ہو تم۔جو حفاظت کرے سرحدوں کی۔وہ فلک بوس دیوار ہو تم ۔میرے نغمے تمہارے لیے ہیں،‘ اپنی مدھر آواز میں پیش کیا تو محفل میں پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے فضا میں گونج اٹھے۔
بعد ازاں انہوں نے نامور شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا مشہور ترین ملی گیت ’اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے‘ گایا تو محفل میں رنگ جمادیا۔اس موقع پر اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک اور قوم پر آزمائش کا وقت آیا ہے ہمارے موسیقاروں، فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنا کردار ادا کیا، ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن استاد نصرت فتح علی خان، عنایت حسین بھٹی، مسعود رانا اور سائرہ نسیم نے یادگار ملی نغمے گائے جن کو آج بھی دلچسپی اور پسند سے سنا جاتا ہے ۔
یوم دفاع کی اس یادگار محفل کو امریکا، برطانیہ پاکستان اور دیگر ممالک میں زوم کے ذریعے بیک وقت دیکھا گیا۔پروگرام کے آرگنائزر سیمسن جاوید تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes