ہماری خوش قسمتی کہ مانچسٹر میں ہمیشہ درد دل رکھنے والے قونصلر جنرلز آئے: امجد ملک

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے تعینات قونصل جنرل طارق وزیر کا گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے جس میں کمیونٹی کے مسائل پر گفت و شنید کے ساتھ برطانیہ کی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقعوں بارے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔ برطانیہ کی بزرگ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی چوہدری محمد شریف نے قونصل جنرل طارق وزیر کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا آجکی تقریب کمیونٹی سے ملاقات کر کے انکے مسائل کی نشاندہی اور ممکنا حل کی ایک کڑی ہے تاکہ آپس میں مل بیٹھ کر باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے ساتھ مسائل حل کریں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم کمیونٹی سے ایسے ہی تعلق استوار رکھیں گے تاکہ قریبی روابط کا سلسلہ برقرار رہے ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے ساتھ جتنا زیادہ قریبی رابطہ ہو گا مسائل کے حل میں آسانی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی بیٹھک کا انعقاد ناگزیر ہے۔ سیاسی سماجی شخصیت چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کے خیالات بہت اچھے ہیں اور وہ پاکستانی کمیونٹی کا درد رکھتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ انکی حقیقی خدمت کی جائے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بحیثیت کمیونٹی ہماری بھی خواہش ہے کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے قونصل جنرل آئے ہیں جو پاکستان کا درد رکھتے ہیں انکے پاس کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ بھی ہے اور وہ کمیونٹی کی آواز کو سننے کے لیے بھی تیار ہیں جو کے ہمارے بچوں علما اور پیشہ ور افراد کے لیے انتہائی مفید ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی خوش بختی ہے کہ ایسے سفارتکار موجود ہیں جو پاکستان کی کمیونٹی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سردار غلام مصطفیٰ نے کہا کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی اور انہوں نے مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی دیں ۔ ان کا کہنا مذید کہنا تھا کہ قونصل جنرل طارق وزیر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور انکے دور میں کمیونٹی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔ نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری سرفراز شریف نے کہا ہم طارق وزیر کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ عشائیہ میں مانچسٹر نادرا آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل ، سابق امیدوار یورپین پارلیمنٹ چوہدری محمد اسلم، کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ میزبان حاجی محمد شریف نے عشائیہ میں شریک معزز مہمانوں کو دلی شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes