برطانیہ میں 6 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا فیصلہ

لندن (عمران راجہ) برطانیہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر آئیندہ پیر 14 ستمبر سے چھ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 30 افراد کے اجتماع کو 6 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پابندیوں سے متعلق مزید اعلانات وزیراعظم بورس جانسن آج کریں گے۔

فیصلے سے متعلق ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کے لئے ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس لئے سماجی رابطوں اور افراد کے یکجا ہونے سے متعلق اصولوں کو آسان اور مضبوظ بنا رہے ہیں۔

برطانیہ میں گھر کے اندر اور باہر اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم کورونا سیکیور اسکول، دفاتر، اسپورٹس، شادی بیاہ تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خلاف ورزی پر کم سے کم100 اور زیادہ سے زیادہ 3ہزار200 پاؤنڈ تک جرمانہ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes