یوکے اسلامک مشن کے فوڈ حب آئی کیئر کے زیراہتمام انسانیت کی خدمت جاری و ساری

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) یوکے اسلامک مشن کے تحت اولڈہم میں قائم یورپین اسلامک سنٹر پچھلے چھ برس سے مخیر حضرات اور مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے نمازیوں کے صدقات و خیرات سے ضرورت مند افراد کو مفت کھانا فراہم کرکے انسانیت کی خدمت قرآن کریم کی تعلیمات و سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق ادا کرنے میں پیش پیش ہے۔ آئی کئیر کے نام سے قائم فوڈ حب کے لیے کئ رضا کار اپنی خدمات رضاکارانہ سر انجام دے کر اس منصوبے کی کامیابی میں اپنا کردار بحسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

یورپین اسلامک سنٹر کے ترجمان محمد افضل نے کہا ہم رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ضرورت مند افراد کو کھانا فراہم کرتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کوڈ 19 کی وجہ سے مشکل ترین حالات کے باوجود ہم نے ضرورت مندوں کی خدمت جاری رکھی ۔ انہوں نے مخیر حضرات کا دلی شکریہ ادا کیا جنکی مالی معاونت سے یہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ آئی کئیر فوڈ حب کے لیے رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے عمران ظفر نے کہا ہم پچھلے چھ برس سے منصوبے کو جاری رکھے ہوئے ہیں رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر ضرورت مند افراد کی خدمت کرتے ہیں یہ سب کچھ صدقات و خیرات کی وجہ سے ممکن ہے اور ہم مستقبل میں بھی مخیر حضرات سے مالی معاونت کی امید رکھتے ہیں تاکہ انسانیت کی خدمت جاری رکھی جا سکے۔

فوڈ حب میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والی ہنگورا سے آئی پناہ گزین سونیا بشک نے کہا کہ وہ خود بھی اپنی ضرورت آئی کئیر فوڈ بنک سے پوری کرتی ہیں انکے اچھے کام کو دیکھ کر دوسروں کی مدد کے لیے یہاں پر رضاکارانہ خدمات بھی انجام دیتی ہیں تاکہ ضرورت مند افراد کی مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔ فضا بٹ نے کہا کہ ہم تواتر سے کمیونٹی کی مدد کے لیے فوڈ بنک کا انعقاد کرتے ہیں اور خصوصاً غیر مسلم کے اندر اسلام بارے جو منفی تاثر پایا جاتا ہے کہ ایسا نہیں بلکہ اسلام انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکل ترین حالات میں بے شمار افراد مالی مشکلات کا شکار ہیں ہم انکی مدد کے ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes