پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

سلائو (غلام دستگیر خان )6 ستمبر1965کی شب ہمسایہ ملک نے جب رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا توسرحدوں کے محافظ ہمیشہ کی طرح اپنے وطن کی حفاظت کیلئے جاگ رہے تھے اور لاہور جم خانہ میں دشمن کے چائے پینے کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا۔یوم دفاع کے موقع پر ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو میں یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد شبیر،سابق میئر آف سلائو عشرت شاہ،سابق وزیر اطلاع و برقیات محمود ریاض، قانون دان ظفر ستی، کاروباری شخصیت عابد حسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اور ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھی بھارت کے ظلم و ستم سے آزاد ہو گا۔تقریب میں موجود شرکا کا سرحدوں کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا اور کہا کہ پاک فوج سمیت ملک کے دفاعی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔اس موقع پر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شبیر راجہ کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستانی فوج کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے سرحدوں پر ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

سابق میئر آف سلائو عشرت شاہ نے اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی فوج سمیت تمام دفاعی اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی معنوں میں ملک کی خاطر ان کی یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں وہی قومیں اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفع رکھتی ہیں۔پاکستانی قوم نے بھی6ستمبر1965کی شب غیر اعلانیہ جنگ کا بھرپور مقابلہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات و برقیات اور پی ٹی آئی راہنما محمود ریاض نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو ہماری بہادر فوج نے اپنی صلاحیتو ں کا لویا منوایا اور اپنے وطن عزیز کا شاندار دفاع کر کے دشمن کو شکست دی۔ پاکستان کی قیادت اور دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کی سلامتی بقا و استحکام ہر چیز پر مقدم ہے، انکا مزید کہنا تھا آج ہم تجدیدعہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مسلۂ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی سطح پر کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes