پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو 19 رنز سے شکست دیدی

مانچسٹر(سپورٹس رپورٹ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے 19 رنز سے جیت لیا، یہ میچ مانچسٹر میں کھیلا گیا۔

میچ سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ گلین میکسویل نے انسٹھ گیندوں پر 77 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ مچلز مارش نے نے بھی 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کیطرف سے آرچر اور مارک وڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں 295 کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی تگ و دو میں میزبان ٹیم محض 275 رنز بناسکی، بلینگز کے شاندار 118 اور بیئرسٹو کے 84 رنز کے باوجود انگلش ٹیم ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی، یو آسٹریلیا نے پہلا ون ڈے میچ 19 رنز سے جیت لیا۔
اس فتح میں ایڈم زامپا نے اپنی ٹیم کا بھرپور ساتھ دیا اور دس اوورز میں چار وکٹیں حاصل کیں، ہیزل وڈ بھی 26 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 13 اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes