قائداعظم محمدعلی جناح ؒکی برسی پر کمیونٹی رہنمائوں کےاہم پیغامات

گریٹر مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی برسی کے موقع پر برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنی پیغامات میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے ہمیں پاکستان کی دھرتی دیکر ہم پر احسان عظیم کیا۔ ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ آجکا دن ہمیں یاد دلاتا کہ ہم مادر وطن کی آبیاری کے لیے تن من قربان کریں ہم کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ایک آزاد خودمختار ریاست کے شہری ہیں اسکی جتنی قدر کی جائے کم ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اور اسکی ترقی کے لیے ہمیں تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئیں ۔ڈپٹی مئیر راچڈیل عاصم رشید کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناع کے چار اصول ایمان-اتحاد-تنظیم-یقین محکم – یہ وہ چار اصول ہیں جن کی بنا پر قائد اعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی آج انکے یوم وفات پر ھم سب کو اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ ھم کو قائد اعظم کے انہیں اصولوں کے مطابق پاکستان کو چلانا ھے پاکستان کی ترقی کا راز ھی قائد اعظم کے یہی اصول ہیں آج پاکستان کے جو جو مسائل ہیں انکو قائد اعظم کے اصولوں اور اسلام کے بتائے ھوئے راستے کو اپنائیں تو پاکستان تو پاکستان کو ترقی سے کوئ نہیں روک سکتا۔ اداراہ نور السلام فیصل آباد کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں قائد اعظم کی سوچ و فکر دور اندیشی کی وجہ سے معرض وجود میں آیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں محسن پاکستان کی تمام تر قربانیوں اور محنت کو ہر لمحہ یاد رکھنا چاہیے اور رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں سربسجود ہو کر قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرنی چاہیے ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما و کارکن گل محمد کھٹانہ نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے اقوال کو اپنا کر بحیثیت ایک قوم ملک کی خدمت کرنی چاہیے اسکے لیے سیاسی اور فرقہ پرستی سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی سلامتی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes