مستقبل کی منصوبہ بندی؛ پیزا ہٹ کا برطانیہ میں 29 ریسٹورنٹس بند کرنے کا انکشاف

لندن (کشمیر لنک رپورٹ) پزا ہٹ نے بڑی ری سٹرکچرنگ کے حصے کے طور پر اور نقصان سے بچنے کیلئے 29 ریسٹورنٹس بند کرنے کا انکشاف کیا ہے، جس سے تقریباً 450 ملازمتوں کے خاتمے کا امکان ہے۔ تباہی سے بچنے کیلئے ڈائننگ چین ایک کمپنی والنٹیری ارینجمنٹ (سی وی اے) ری سٹرکچرنگ ڈیل شروع کر رہی ہے۔

حریف پزا ایکسپریس کی اپنی 73 سائٹس بند کرنے اور 1100 ورکرز کے متاثر ہونے کی توثیق کے کچھ دن بعد یہ انکشاف ہوا ہے۔ پزا ہٹ نے کہا ہے کہ 2021 تک اس کی سیلز مکمل طور پر معمول پر آنےکے امکانات نہیں ہیں، اس لیے اس نے تجاویز پیش کی ہیں کہ اس کے باوجود سائٹس کو جلد اور محفوظ طور پر دوبارہ کھولا جائے گا۔ فوڈ چین کی ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے پزا ہٹ ٹیم کے ممبرز کو اپنے پزا ہٹ ریسٹورنٹ سائٹس دوبارہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ بندش اور ہماری ورک فورس پر اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو لوگ بھی اس میں شامل ہیں اور جو ٹرانزیشن میں ہر ممکن طور پر ہمارے ٹیم ممبرز کو سپورٹ کر رہے ہیں ان کیلئے یہ مشکل وقت ہے۔ کورونا وائرس پینڈامک کی وجہ سے ہونے والے تعطل کے نتیجے میں باسز کو اپنے کرایوں کیلئے سی وی اے ری سٹرکچرنگ ڈیل کے ذریعے بات چیت پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد ریسٹورنٹس میں بچ جانے والی تقریباً 5000 جابس کا تحفظ کرنا اور برنس کو پائیدار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موو سے پزا ہٹ ڈلیوری یا متعلقہ فرنچائزز میں جابس یا آپریشنز متاثر نہیں ہوں گے، جن ریسٹورنٹس کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کی فہرست حسب ذیل ہے۔ بسکنگ سٹوک ریٹیل پارک، برائٹن سٹی سینٹر، بری سینٹ ایڈمنڈز، کیمبرج ریجنٹ سٹریٹ، کارڈف کولورہائوس کراس، چیلمسفورڈ مولشم سٹریٹ، کرائیڈن نارتھ اینڈ، کمبرنالڈ، ڈنسٹیبل، گلاسگو گریٹ ویسٹرن ریٹیل سینٹر، گرانتھم، گریوسینڈ، ہڈرزفیلڈ جان ولیم سٹریٹ، لیسٹر ہے مارکیٹ، لندن لیٹن مل، میڈن ہیڈ، میڈسٹون، نیو کاسل انڈر لائم، آکسفورڈ، پلائی متھ رائل پریڈ، سالسبری، سکاربرو، شفیلڈ ہائی سٹریٹ، شفیلڈ پینی سٹون روڈ، سٹیفورڈ تھرونٹن کلیو لیس، ویسٹن سپرمائر اور ووسٹر شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes