گریٹر مانچسٹر میں کورونا پھر ایکٹیو؛ راچڈیل کونسل نے احتیاطی تدابیر اپنالیں

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر میں کورونا وائرس کے نئے پھیلاؤ کی وجہ سے مقامی لاک ڈاؤن کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ راچڈیل ٹاؤن میں کورونا وائرس کی شرح ہر ایک لاکھ افراد میں 65.9 ہے جو کہ اپریل کے بعد سب سے زیادہ ہے اس وجہ سے ریسٹورنٹس اور شراب خانوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔ ریسٹورنٹ صرف ٹیک اوے کے لیے کھل سکتے ہیں اس بارے سنجیدگی سے غور وفکر کیا جا رہا ہے۔

راچڈیل کونسل ہیلتھ کی ترجمان سارہ روبوتھم کا کہنا تھا کہ راچڈیل کونسل کی حدود کے اندر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی واقع نہ ہونے سے ہمیں سخت تشویش ہے اس وقت جن افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اکثریت چالیس سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے اور انکے اندر وائرس کی وجہ سے کوئی بھی ظاہری علامات نہیں ہیں لیکن اگر عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جائے تو اس سے ثابت ہے کہ کے وائرس کا پھیلاؤ ادھیڑ عمر افراد تک پھیل سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا انتہائی ضروری ہے کہ ہم موجودہ ہدایات قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ سخت ترین لاک ڈاؤن سے بچا جا سکے اسکے لیے سماجی فیصلے ، گھر کے چھ افراد یا پھر آپس میں باقاعدگی سے میل جول کرنے والے چھ افراد کے علاوہ دوسرے افراد کے ساتھ میل ملاپ نہ کریں۔ فیس ماسک کا استعمال ہر حال میں کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes