ٹورونٹو، کینیڈا میں مسجد کے نگران کو چاقو کے وار سے شہید کردیا گیا

ٹورنٹو (کشمیر لنک نیوز) ٹورونٹو کے قصبے ریکس ڈیل میں واقع مسجد کے نگران کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا، لاش پارکینگ میں ہی چھوڑ کر بھاگتے قاتل کو بہت سے افراد نے دیکھ لیا، پولیس کو اطلاع ملزم کی تلاش جاری۔
ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
یہ مسجد ایک مسلم تنظیم کی زیرنگرانی چلتی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھےکر رہے ہیں کیونکہ بہت سے شواہد ایسے بھی ملے ہیں کہ اندر کے ہی کسی فرد نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

پولیس اس نہج پر بھی تفتیش کررہی ہے کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟
عینی شاہدین نے پولیس حکام کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔
انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes