کورونا سے بچائو کیلئے سکاٹ لینڈ میں مزید سختیاں متعارف کردی گئیں

گلاسگو (کشمیر لنک نیوز) برطانوی خطے سکاٹ لینڈ کو پرفضا مقام ہونے کے باوجود کورونا وبا کی سختیوں کا سامنا ہے یہی وجہ ہے کہ سکاٹش حکومت نے بھی خطرے کو بھانپتے ہوئے چند مزید سختیوں کا اعلان کردیا ہے۔

واضع رہے اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ہر تین ہفتئ بعد ایک ریویو کیا جاتا ہے جس میں نئے حالات کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔ حالیہ ریویو میں گھروں، پبلک بار، ریسٹورنٹس اور گارڈن میں ملنے والے افراد کی تعداد کم کرکے صرف دو گھرانوں کے8 افراد تک محدود کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک گھر میں تین گھرانوں کے8 افراد جمع ہوسکتے تھے۔

آئندہ نظرثانی اب5 اکتوبر کو ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ سابقہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت تیسرے سے چوتھے مرحلے میں جانے کے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا ہے اور پیر کے دن سے شروع کیے جانے والے تھیٹرز، لائیو میوزک اور دیگر پروگرام معطل ہوگئے ہیں، اسٹیڈیم، دفاتر اور کال سینٹر بھی اکتوبر سے پہلے نہیں کھل سکیں گے البتہ جنازہ اور شادی کی تقریبات میں حسب معمول بیس افرادشرکت کرسکیں گے۔
تمام لوگ آپس میں دو میٹر کا فاصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے دیگر تمام اصولوں کی بھی پابندی کریں گے، بلکہ اب ریسٹورنٹس میں جانے والے گاہکوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے کہ ان کو کھانے کے اوقات کے علاوہ ماسک پہننا ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes