دوران پرواز برطانوی شہری کی سیاہ فام خاتون پر مکوں کی بارش

لندن (کشمیر لنک رپورٹ) کسی بھی معاشرے میں عدم مساوات اورنسلی تعصب درحقیقت معاشرے میں بدامنی اور باہمی منافرت کا ذمے دار ہوتے ہیں ،اسی طرح کا ایک واقعہ تب پیش آیا جب لندن سےترکی جانے والی پرواز میں نسلی تعصب پر مبنی جملے ادا کرنے سے منع کرنے پر برطانوی شہری نے افریقی خاتون پر مکے برسا دیئے۔

ذرائع کے مطابق خاتون نے برطانوی شہری کو افریقیوں سے متعلق نسلی تعصب پر مبنی جملے بولنے سے منع کیا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر خاتون پر حملہ کیا۔مذکورہ واقعہ کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے دوران پرواز لوگ برطانوی شہری کو خاتون پر تشددمنع کر رہے ہیں۔
اس موقع پر طیارے کے عملے کی جانب سے بھی معاملے میں مداخلت کی گئی اور بعد ازاں طیارہ لینڈ کرتے ہی ترکی پولیس نے مذکورہ برطانوی مسافر کو حراست میں لے لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes