پی سی بی کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلئے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز مرتب کر دیئے،تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور زون میں کھلاڑی اور انتظامیہ اراکین، میچ آفیشلز، ڈاکٹرز اور بس ڈرائیور رہ سکیں گے،کسی کو ذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور صرف پی سی بی کی بسوں میں ہی سفرکیا جائے گا۔
بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں کا سامان ڈس انفیکٹ کیا جائے گا، اگر کسی فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اپنے گھر میں دو ہفتےآئسولیشن میں رہنا ہوگا۔آئسولیشن میں رہنے والے افراد کو دو منفی ٹیسٹ کے بعد بائیو سیکیور ماحول میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes