کورونا کا خوف ختم؛ آسٹریلیا میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

سڈنی(سپورٹس رپورٹ)کورونا وائرس کیسز میں کمی کے باعث کئی ممالک معمول کی زندگی کی طرف لوٹ ر ہے ہیں اور ایس او پیز میں بھی نرمی دیکھنے میں آ رہی ہے اسی کے پیش نظر کورونا ختم ہونےکے بعد آسٹریلیا میں بھی پہلی بار کرکٹ میچوں میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت مل گئی ہے۔
چھبیس ستمبر سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ویمنز سیریز میں برسبین کرکٹ گراؤنڈ پرپچاس فیصد اسٹیڈیم میں تماشائی موجود ہوں گے۔آن لائن ٹکٹ فوری بک گئےجبکہ تماشائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ شور اور نعرہ نہ لگائیں تاکہ ڈراپ لیٹس گرنے کا خدشہ نہ ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes