پاکستان کے بعد اسکاٹ لینڈ میں بھی بھنگ سے ادویات کی تیاری کی اجازت

ایڈنبرا (کشمیر لنک نیوز) پاکستان کسی حوالے سے تو برطانیہ سے آگے ہوا چاہے وہ بھنگ سے ادویات کی تیاری ہی کا مشن کیوں نہ ہو، تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سکاٹ لینڈ کی مقامی حکومت نے بھنگ سے مخصوص ادویات کی تیاری کی اجزت دے دی ہے۔

واضع رہے اسکاٹ لینڈ میں بھنگ کی پہلی بار ایک دوا کے طور پر نیشنل ہیلتھ سروس کے تحت استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نئے فیصلے کا مطلب ہے کہ اگر ڈاکٹر نسخہ لکھ دے تو دو سال سے اوپر عمر کے بچوں کو بھنگ سے تیار کردہ دوا نیشنل ہیلتھ سروس سے مل سکے گی۔
بھنگ کے بعض اجزا سے بچوں میں مرگی،سیکھنے میں مشکلات اور سونے کے مسائل کے علاج میں مدد ملے گی۔ اسکاٹش میڈیسن کنسوریشم نے بھی نئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں طبی مقاصد کے لیے بھنگ کا استعمال قانونی ہے۔ دنیا بھر میں بھنگ کی کاشت کی مارکیٹ کا حجم 25 بلین ڈالر سے زائد ہے اور کئی ممالک میں بھنگ کو مختلف صنعتوں مثلاً ٹیکسٹائل میں بھی استعمال کیا جا تا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes