اے پی سی میں ملک دشمن بیانات دینے والے غداری کے مرتکب ہوئے؛ اوورسیز کمیونٹی رہنما

سلائو (غلام دستگیر خان) اوورسیز پاکستانی اور کشیمری کمیونٹی اپوزیشن جماعتوں کی منعقدہ اے پی سی میں پاکستان کے اہم ترین اداروں پر بے بنیاد جھوٹ پر مبنی الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوے انتہائی تشویش اور شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوے مطالبہ کرتی ہے ایسے ملک دشمن بیانات دینے والوں کے خلاف ملک سے غداری کرنے کے جرم میں مقدمات قائم کیے جائیں ملکی وقار اورسالمیت کو اپنے منفی سیاسی عزائم کے لیے قربان کرنے والے کبھی بھی ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ پاک فوج پر جھوٹے الزامات لگانے والے پوری قوم کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار آزاد کشیمر کے سابق وزیر برقیات اطلاعات و اورسیز ایم ایل اے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمود ریاض نے سلاو میں سابق مئیر عشرت شاہ۔ سابق مئیر راشد جاوید بٹ۔ سابق مشیر وزیراعظم آزادکشیمر راہنما تحریک انصاف چوہدری شعبان۔ مرکزی راہنما تحریک انصاف برطانیہ راجہ زاہد اور ملک وقاص ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
سابق وزیر آزاد کشیمر محمود ریاض نے مزید کہا حالیہ اے پی سی میں پاکستان کے انتہائی حساس اداروں اور پاک فوج کے خلاف انتہائی نازیبہ الفاظ کا چناؤ کیا گیا، جو کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں اورسیز کیمونٹی اس کی بھرپور مزمت کرتی ہے اقتدار کی ہوس اور کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی لیے ملک پاکستان کےتین بار وزیراعظم رہنے والا شخص اپنے زاتی سیاسی فوائد کے لیے پاکستان کو شدید نقصان اور خطرات سے دوچار کررہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایسے بے بنیاد الزامات اور بیانات سے نہ صرف ملکی سالمیت متاثر ہوئی بلکہ دشمن ممالک کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر سکیں، وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پر احتساب کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، جس میں ہر اس سیاست دان کو جواب دہ ہونا ہے جس نے پاکستان کو لوٹا ہے اووسیز پاکستانی حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ پوری چٹان کی طرح کھڑے ہیں، آزاد ریاست جموں کشمیر میں پی ایم ایل این سے عوام مکمل طور پر بائیکاٹ کر چکی ہے اگلی گورنمنٹ بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی قیادت میں بنے گئی، جس سلسلے میں بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنی کمپین کو تیز تر کیا ہوا ہے ہر ضلع سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں میرٹ کی بالادستی کو قائم کرے گی، عمران خان نے آزاد کشمیر کا بہترین سفیر ہونے کا کردار ادا کیا جس سے اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی عمران خان کی اس عظیم جہدوجہد پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، پچھلے 50 برسوں کے بعد مسلہ کشمیر کو چائنہ کی مدد سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں احسن طریقے سے پیش کیا گیا، سب سے اہم بات وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے نقشے میں آزاد جموں و کشمیر کا نام شامل کیا جس سے کشمیریوں کو نیا حوصلہ ملا۔


اس موقع پر سابق مئیر آف سلاو عشرت شاہ اور سابق مئیر راشد جاوید بٹ نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف اپوزیشن کی چند منفی سوچ رکھنے والی جماعتوں نے بے مقصد تنقید کر کے ملک دشمنی کی ہے جس کی جتنی مزمت کی جاۓ کم ہے سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشیمر چودھری شعبان۔ راہنما تحریک انصاف برطانیہ راجہ ذاہد اور ملک وقاص ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاف ظاہر ہوتا ہے کے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور تمام کرپٹ عناصر نے سر جوڑ لیے ہیں پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں اورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور اپنی بہادر فوج پر مکمل اعتماد کرتے ہوے پوری قوت کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes