یورپ میں دہشت و وحشت کے سائے اور نارویجن پاکستانیوں کی پروقار تقریب، وزیراعظم کی شرکت

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) یورپی ممالک میں ایک طرف جب انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف مظاہرے اور پروپیگنڈے میں مصروف تھے تو دوسری طرف کچھ محب وطن دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنی مادر وطن کا نام اور مقام اونچا کرنے کی دھن میں لگے ہوئے تھے، حتیٰ کہ کورونا کی تباہ کاریاں بھی انکے راستے کی رکاوٹ نہ سکیں۔
عامر جاوید شیخ ایک ایسے ہی پاکستانی نژاد نارویجن سپوت ہیں جنہیں نے پاکستان سے محبت کے پیش نظر 14 اگست کمیٹی کے نام سے تنظیم بنائی اور ہر وال سبز ہلالی پرچم کی اونچی اڑان کیلئے شاندار تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔

اس سال کورونا کی وجہ سے یہ تقریب قریب ڈیڑھ ماہ تاخیر کا شکار ہوئی لیکن اپنی پوری آب و تاب اور عظمت کیساتھ انعقاد پذیر ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعظم ناروے ایرنا سولبرگ تھیں۔ ان کے علاوہ وزیر صحت، اوسلو اور ویکن کی صوبائی گورنر، پاکستان ایمبیسی کے ویلفیئر کمیونٹی کونسلر خالدمحمود، ممتازپارلیمنٹیرینز ، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، مصر، بوسنیا، انڈونیشیا، مراکش اور متعدد دیگر ممالک کے سفارت کاروں ، نارویجن اعلیٰ حکام، کاروباری طبقہ کی معتبر شخصیات، سماجی تنظیموں کے نمائند گان، پاکستانی نارویجن کمیونٹی کے معززین اور سرکردہ افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

https://youtu.be/akRUkc22pYo

آغاز ناروے اور پاکستان کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔ 14 اگست کمیٹی ناروے کے صدر عامر جاوید شیخ نے سپاس نامہ پیش کیا جب کہ تقریب کی نظامت نارویجن ریڈ کراس کے سابق صدر سوینمولکلایو نے کی۔ تقریب میں نارویجن وزیراعظم، وزیر صحت ، 14 اگست کمیٹی ناروے کے صدر عامر جاوید شیخ، طلعت محمود بٹ، ڈپٹی ممبر اوسلو سٹی کونسل کے علاوہ اعزازات وصول کرنے والی شخصیات نے اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر یورو وژن کا مقابلہ جیتے والی خواتین اور ناروے کی مشہور و معروف سنگرز، ہانے کروگ اور الیزبتھ اندریاسن نے اپنے فن سےحاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا۔

تقریب میں حسب روائت عالمی اعزازات بھی دیئے گئے، اس سال عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم، گھیبریوسس اور نائجرین نژاد نارویجن خاتون ایزن اوکپاریبو (جنہیں ناروے کی اب تک کی تیز ترین ریکارڈ ہولڈر خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے) کو برج میکر اعزازات 2020 سے نوازا گیا۔
اوسلو کے قلب میں واقع معروف گرینڈ ہوٹل جہاں ہر سال امن کا عالمی نوبل انعام جیتنے والی شخصیت کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا جاتا ہے میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نےاعزازات پیش کیے۔

گذشتہ سال ناروے کے النور اسلامک سنٹر پر دہشت گردانہ حملے کو بہادری سے ناکام بنانے والے محمد رفیق اور محمد اقبال کو ان کی بہادری کے اعتراف میں اعزازی تمغوں سے نوازا گیا یہ تمغے انہیں اوسلو اور ویکن کی صوبائی گورنر والجرڈ سوورسٹاڈ ہاگلینڈ نے پیش کئے۔

دریں اثنا پاکستانی نژاد نارویجن ڈاکٹر ظل ہما لطیف اور ڈاکٹر عثمان اے مشتاق کو پرائیڈ آف پرفارمنس اعزازات سے نوازا گیا، یہ اعزازات ناروے کے وزیر صحت بینٹ ہوئیے نے پیش کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes