روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت پاکستان کا اہم اقدام ہے: قونصل جنرل مانچسٹر

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) شمالی انگلستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے قونصلر جنرل مانچسٹر طارق وزیر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ ان موقع پر قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی محمد اختر بھی ہمراہ تھے۔
قونصل جنرل طارق وزیر نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو آن لائن روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بارے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کاروباری شخصیات سے ملاقات کا مقصد انہیں حکومت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پالیسیوں اور منصوبہ بندی بارے آگاہی دینے کے ساتھ انہیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے اور خاندان کے دوسرے افراد کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اکاؤنٹ کھولنا انکے لیے سود مند ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کے سازگار ماحول میں بات چیت کامیاب رہی اور آئندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستانی قونصلیٹ میں کمرشل ویلفئیر اتاشی کی خدمات انجام دینے والے محمد اختر نے کہا کہ کمیونٹی سے ملاقات کا مقصد پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے سنہری مواقعوں بارے آگاہی دینے کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو ڈیجیٹل روشن اکاؤنٹ کی جو سہولت دی گئ ہے اس بارے انہیں بتایا جائے تاکہ وہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کی خوشحالی اور شفافیت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

میاں عمرسلیم نے کہا کہ قونصل جنرل سے ملاقات مفید رہی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بارے آگاہی ہوئی ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آن لائن کاروبار کرنے والی شخصیات نے انہیں اپنے مسائل بارے بات چیت کی جو آئندہ خوش آئند ہو گی۔ عابد اعوان نے کہا کہ آن لائن کاروبار کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور پاکستان اور برطانیہ میں آن لائن کاروبار کرنے والوں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کروائیں تاکہ دونوں ممالک کے آن لائن کاروباری شخصیات ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جاوید اشرف، اعظم محمود، محمد جاوید ،عابد اعوان ، وسیم عباس ، عامر علی ، محمد رمضان ، ذیشان آنس، خالد رحمان، محمد انور، شاہنواز خان ، عطرت حسین امجد شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes