میاں نوازشریف کا بیانیہ درست ہے: بیرسٹرامجد ملک

راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کے ماہر قانون دان اور ایسوسی آف پاکستانی لائیرز برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ میٹنگ کے دوران کیے گئے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا جب آپ اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کریں گے تو پھر اسکا ردعمل بھی سخت ہو گا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ درست ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اسٹبلشمنٹ کے کردار بارے بھی اپنی جماعت کی ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی عوام کو درپیش مسائل بارے بھی بات چیت کی بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس عوام کے تمام مسائل کا حل موجود ہے بیرسٹر امجد ملک کا مذید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے راہنما حکومت سے بات چیت کے حق میں تھے لیکن جب آپ اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈال دیں اور باقی قائدین بھی مقدمات میں ملوث کر دے جائیں تو پھر بات چیت کیسے ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے عوام کے بنیادی مسائل سامنے لا کر انکے نبض پر ہاتھ رکھ دیا ہے اور ساتھ ہی عدلیہ اور ملک کے رکھوالے سرکاری ملازم ہونے کی وجہ سے کیسے اربوں کے مالک بن گئے اور یہ کسطرح کی پالیسی ہے کہ آپ عالمی دنیا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں اور خود اپنے اثاثے باہر لیکر جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاکستان کی جمہوریت کے لیے فیصلہ کن ہے کہ آیا ملک میں جمہوریت کا راج ہو گا یا پھر کئ دہائیوں سے اداروں کی مداخلت جاری رہے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes