والد کی بغیرماسک شاپنگ پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی معذرت

لندن (کشمیر لنک رپورٹ) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کےوالد اسٹینلےجانسن کی بغیر ماسک لگائے لندن میں شاپنگ کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بغیر ماسک کے مقامی اخبار میں تصویر کی اشاعت پر اسٹینلے جانسن نے معذرت کی۔

اسٹینلے جانسن کا کہنا تھا کہ تین ہفتوں تک برطانیہ سے باہر رہنے کے سبب نئے قواعد سے لاعلم تھا۔ جانتا ہوں، قواعد سے لاعلمی پر کوئی بھی بہانہ قابل قبول نہیں۔ ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ ہفتہ ہی ماسک نہ پہننے پر جرمانہ بڑھا کر دو سو پاؤنڈ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ اسٹینلے جانسن کے متعلق کارروائی کا فیصلہ پولیس کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم، قانون سب کیلئے برابر پر یقین رکھتے ہیں۔ سابق لیبر لیڈر جیریمی کوربن نے بھی ڈنر پر 6 سے زائد افراد کے ساتھ جمع ہونے پر معذرت کرلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر شیڈو ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر روزینہ خان نے جیریمی کوربن پر جرمانےکامطالبہ کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes