روشن ڈیجیٹل اکائونٹس پروجیکٹ اوورسیز پاکستانیوں کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے؛ احمر اسماعیل

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) حکومت پاکستان ناصرف عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل کررہی ہے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی اصلاحات نافذ کی جارہی ہیں۔ روشن ڈیجیٹل بینک اکائونٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے قونصلر جنرل برمنگھم احمر اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اس گفتگو میں وائس قونصلر سردار خان خٹک اور سعدیہ ملک بھی موجود تھیں۔
انکا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کا برطانیہ و یورپ سمیت دنیا بھر سے آسان ترین رقوم کی ترسیل، پاکستان میں سرمایہ کاری، مختلف محکموں کو ادائیگی کیلئے آغاز کردیا گیاہے۔
قونصلیٹ آفیسرز کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کےہم پلہ اور ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کیلئے حکومت پاکستان اور گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے یہ انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔

کمپیوٹرائزڈ دور میں نوجوان نسل کو وطن کے ساتھ جوڑنے کیلئے روشن جدید پاکستان ضروری ہے۔
کسی بھی جگہ سے بیٹھ کر یہ اکائونٹ آپریٹ کیا جاسکتا ہے اور جب وطن عزیز پاکستان جائیں تو بھی اپنا اکائونٹ چلا سکتے ہیں یہاں سے بھیجی گئی رقوم واپس برطانیہ میں اپنے اکائونٹ میں بھی ڈالرز کے ریٹ پر منتقل کرسکتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکائونٹ تمام بزنس بینک میں کھولے جا سکتے ہیں اور اکائونٹ کھولنا انتہائی آسان ہے ۔آپ اپنے مطلوبہ شناختی کاغذات اور آن لائن سسٹم فالو کرتے ہوئے اکائونٹ کھول سکتے ہیں،یہ آفر اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے مزید قریب کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes