ارطغرل کی معروف اداکارہ حفصہ کا اردو گانا گا کر عاطف اسلم کو خراج تحسین

لندن (مونا بیگ) ٹیکنالوجی کی جدید دنیا نے فاصلوں کی اہمیت کو ختم کرکے رکھ دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا نے رابطوں کو اتنا آسان اور مربوط کردیا ہے کہ کسی ایک شعبے کے افراد ہزاروں میل دور بیٹھ کر بھی ایک دوسرے کیساتھ مل کر کسی نا کسی آئیڈیا پر کام کررہے ہوتے ہیں۔
اس کی تازہ ترین مثال پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اور ترک ڈرامہ ارطغرل کی معروف اداکارہ حفصہ کا سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والا گانا ہے جسے مختصر وقت میں ہزاروں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

جہاں پاکستان میں ارطغرل ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا وہیں ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کو بھی ملک میں بے حد پزیرائی ملی جب کہ ڈرامے کے مرکزی اداکاروں اینگن التان دزیاتن اوراسریٰ بلگیج جنہوں نے ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کے کردار ادا کیے ہیں انہیں تو پاکستانیوں نے بے حد محبت دی ہے۔
اسی طرح اب ارطغرل غازی میں بامسی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حفصہ (برچن عبداللہ) کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں وہ عاطف اسلم کا مشہور گانا ’’مسافر‘‘ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ برچن عبداللہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اورلوگ ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ گانا 2017ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم’’سوئٹی ویڈزاین آر آئے‘‘ کے لیے عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فلم میں ہیمانش کوہلی اور زویا افروز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes