یوکے اسلامک مشن کے زیرِ انتظام فوڈ بنک ضرورت مند افراد کی خدمت میں پیش پیش

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں گزشتہ چار برسوں سے یوکے اسلامک مشن کے زیر انتظام جاری فوڈ بنک مختلف ممالک سے آئے پناہ گزینوں اور ضرورت مند افراد کی روز مرہ زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے جو انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔ فوڈ بنک کا انعقاد ہر دو ہفتوں کے بعد کیا جاتا ۔ یورپین اسلامک سنٹر کے انچارج مولانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ہم سخاوت کرنے والی کمیونٹی ہیں نہ کے لینے والی فوڈ بنک گزشتہ چار برسوں سے کامیابی سے جاری ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے پاس رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے افراد ہر وقت موجود ہوتے ہیں اور پورے گریٹر مانچسٹر میں جس طرح ہم وی آئ پی طرز سے ضرورت مند افراد کی بلا معاوضہ خدمت کرنے کے ساتھ روز مرہ زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اشیاء کی مفت فراہمی کو یقینی بناتے ہیں اور کوئ بھی ایسا نہیں کرتا۔

شام سے آئی پناہ گزین رم علی نے کہا وہ دو سال پہلے یہاں آئی تھیں فوڈ بنک ہمارے خاندان کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ مالی مشکلات کی وجہ سے ہمارے لیے روز مرہ ضروریات کی بنیادی اشیاء خریدنا انتہائی مشکل تھا ۔
رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے برنارڈ نے کہا کہ فوڈ بنک مختلف ممالک سے آئے ضرورت مند افراد کی بلا تفریق خدمت کرتا ہے ۔ فوڈ بنک میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے محمد افضال نے کہا کہ کمیونٹی کے مخیر حضرات کے عطیات سے ہم فوڈ بنک کامیابی سے چلا رہے ہیں ہم مخیر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

فوڈ بنک پروجیکٹ کے مینیجر عمران ظفر نے کہا کہ ہماری کامیابی مخیر حضرات کے عطیات اور رضاکاروں کی وجہ سے ممکن ہے اور ہم ضرورت مند افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔یوکے اسلامک مشن کے زیرِ انتظام فوڈ بنک جہاں ضرورت مند افراد کی خدمت میں پیش پیش ہے وہاں قرآن وحدیث کی روشنی میں ہمارے مذہب دین اسلام کی تعلیمات سے بھی دنیا میں مثبت پیغام پہنچانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes