آپکے بھجوائے آم انتہائی لذیذ اور شیریں تھے؛ شہزادہ چارلز کا صدر پاکستان کو شکریہ کا خط

لندن (اکرم عابد) پرنس چارلز نے صدر پاکستان کو ایک خصوصی خط کے ذریعے انکے تحفے میں بھجوائے گئے آموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “لذیز اور شیریں آموں کیلئے آپ کا شکریہ“۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق شہزاد چارلز نے خط میں آموں کا تحفہ بھجوانے پر ڈاکٹر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق برطانوی شہزادے نے خط میں کہا کہ صدر پاکستان کے بہترین آموں کا تحفہ وصول کرکے خوشگوار حیرت ہوئی۔
شہزادہ چارلس نے خط میں پاکستانی آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آم بے حد لذیذ ہیں، میں اور اہلیہ اس شاندار تحفے کے معترف ہیں۔

واضع رہے اس سال جولائی میں صدر پاکستان نے آموں کے ذریعے ممالک کے باہمی تجارتی فروغ کی پالیسی اپناتے ہوئے سترہ ممالک کی شخصیات کو پاکستانی آم بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ آم برطانیہ کے علاوہ ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، سپین، مراکو، سنگا پور، اٹلی، عمان، قطر اور کویت سمیت دیگر دوست ممالک کے سربراہان اور مقتدر شخصیات کو بھجوائے گئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes