سویڈش کمیونٹی رہنمائوں کا پاکستان میں خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کیلئے تنظیم کا قیام

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں جنہیں ہماری خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے، اگر ہم ان پر خصوصی توجہ دیں تو یہ بھی ملک کے مفید شہری بن سکتے ہیں اور اسی کاز کو لیکر سویڈن میں مقیم معروف پاکستانی شیح سعید جو سویڈن میں موجود پاکستانی کمیونٹی میں اپنی سماجی خدمات کے باعث ایک الگ پہچان رکھتے ہیں نے پاکستان میں خصوصی بچوں کیلئے سویڈن میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک تنظیم (جاسمین) کی بنیاد رکھ دی ہے۔

جاسمین تنظیم کے بانی شیح سعید کے مطابق پاکستان میں بچو ں کی تعلیم و تربیت ایک مشکل کام ہے اور اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت مشکل ترین کام ہے ایسے بچے جن میں سے کوئی ذہنی طور پر معذور ہے تو کوئی جسمانی طور پر کسی میں سننے کی صلاحیت نہیں ہے تو کوئی بولنے سے محروم ہے ایسے بچوں کی تعلیم تربیت کرنا واقع ہی مشکل ترین کام ہے۔ایسے بچوں کیلئے ہماری تنظیم کام کرے گی اور اس کے پہلے مرحلہ میں سیالکوٹ میں تقریبا 10 کروڑ روپے لی لاگت سے ایک ادارہ قائم کیا جائے گا جہاں خصوصی بچوں کے علاج اورتعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔

اس سلسلے میں شیخ سعید اور ان کے دوستوں کی جانب سے جاسمین تنظیم کے پیغام کو پاکستانی کمیونٹی تک پہنچانے کیلئے ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن بھر سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں تنظیم کے عہدیداران کا بھی اعلان کیا گیا اور تنظیم کے اغراض و مقاصد بھی پیش کیے گئے۔جس کے مطابق جاسمین تنظیم کے صدر محمد آصف بٹ ، سیکرٹری جنرل وحید احمد ،نائب صدر چوہدری ظفر اقبال و دیگر کو زمہ داریاں سونپی گئیں۔

اس اگاہی تقریب میں شیخ سعید سمیت تمام عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے بھی تجاویز مانگی گئیں جس پر مقصود خواجہ،مسعود منہاس، کاشف عزیز بھٹہ، محمد طلحہ،عمران کھوکھر،خافظ سجاد،ملک شہزاد،خافظ قدیر علی،خواجہ ابو بکر بٹ،فشاہد شاہ، احسان بٹ،ارشد ملتانی،ناصر نواز ، و دیگرنے بھی اپنی قیمتی آرا پیش کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes