دوبئی میں مقیم ایک اور پاکستانی ملین ڈالر کلب کا حصہ بن گیا

دوبئی (کشمیر لنک نیوز) دوبئی میں مقیم ایک اور پاکستانی قسمت کی دیوی مہربان ہونے پر ملین ڈالر کلب کا حصہ بن گئے۔ دبئی میں مقیم محمد شفیق قرعہ اندازی میں 10 لاکھ ڈالرز جیتنے والے افراد کی طویل فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

محمد سفیق نے یہ رقم دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم میلین ایئر اینڈ فائنسٹ سرپرائز ڈرا میں جیتی۔ مقامی میڈیا کے مطابق محمد شفیق ڈالروں میں لکھ پتی بننے والی تازہ ترین شخصیت ہیں۔ سات اکتوبر 2020 کو ان کا ٹکٹ نمبر 4422 ملینیئم ملین ایئر سیریز 340 کی قرعہ اندازی میں نکل آیا۔

شفیق ابوظہبی میں ایک پراپرٹی مینیجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ اس کامیابی پر انکا کہنا ہے کہ میں نے جو بھی جیتا میرے بچوں کے لیے ہوگا۔ میں اپنے اوپر رحمت محسوس کر رہا ہوں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میری بڑی اور اس سے چھوٹی بیٹی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔ اس رقم کو ان کی تعلیم پر خرچ کرنا ترجیح ہو گی۔ میرے سب سے چھوٹے بچے کی عمر تین سال ہے۔ اس نے بھی سکول جانا شروع کر دیا ہے۔ اس لیے یہ انعام میرے لیے بہت بڑا اور کرم ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم شفیق کے والدین اس وقت یہاں آئے جب وہ ابھی کم عمر تھے۔ ان کا کہنا تھا یو اے ای ہمارا گھر ہے۔ میں نے ڈی ڈی ایف ریفل ڈرا کے لیے دوسری بار ٹکٹ ١٠ ستمبر کو آن لائین خریدا تھا۔
محمد شفیق کا تعلق لاہور سے ہے۔ وہ یہ ڈرا جیتنے والے 19 ویں پاکستانی شہری ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes