اولڈہم کونسل کی انکار کے باوجود منصوبہ بندی انسپکٹر کی جانب سے ٹیک اوے کی اجازت

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم کے لی سٹریٹ کاپس ایریا میں نئے ٹیک اوے کھولنے کی دوخواست کونسل سے مسترد ہونے کے بعد اپیل پر منصوبہ بندی کے انسپکٹر آر کوپر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے منظوری دے دی ۔

یاد رہے 141 lee street پر پہلے ہی محمد عرفان اپنا ٹیک اوے چلا رہے تھے اور انہوں نے 145 Lee Street ٹیک اوے کھولنے کے لیے اولڈہم کونسل کو درخواست دی جو کونسلرز نے یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ اس جگہ کاروبار کرنے سے ٹریفک کے مسائل بڑھنے کے ساتھ کھانا پکانے سے اٹھنے والا دھواں مقامی آبادی کو متاثر کرے گا۔

گذشتہ روز مقامی منصوبہ بندی انسپکٹر آر کوپر نے اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہاں پر پہلے ہی ٹیک اوے موجود ہے کونسل کی جانب سے درخواست مسترد کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ ٹیک اوے مالک محمد عرفان نے اپیل کا فیصلہ حق میں آنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کے انکے اصولی موقف کی فتح ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes