مسرت اقبال والدہ مرحومہ کی وفات پر پاکستان پہنچ گئے، تعزیت کا سلسلہ جاری

لندن، کسگمہ (شیراز خان) پاکستان پریس کلب یوکے کے جوائنٹ سیکرٹری مسرت اقبال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر برطانیہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، مرحومہ کو ان کے آبائی گائوں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی ، مذہبی ، صحافتی حلقوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سنیئر صحافی مسرت اقبال اپنے دونوں بھائیوں ، تصوراقبال اور سابق کونسلر ظفراقبال کے ہمراہ آزادکشمیر کے ضلع بھمبر پہنچ گئے ہیں جن سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان پریس کلب یوکے کے سنیئر نائب صدرشیراز خان ، میرپور پریس کلب کے راجہ حبیب ، چوہدری خالد انجم ، پروفیسر رفیق بھٹی ، چوہدری سہیل ، محمد فیاض ، جمال خان، سیاسی ، سماجی، مذہبی رہنمائوں نے مسرت اقبال سے انکی رہائش گاہ جار کر اظہار تعزیت کیا۔

قبل ازیں پاکستان پریس یوکے کے صدر مبین چودھری اور سابق سینیئر نائب صدر اکرم عابد نے ہائی ویکمب جاکر تینوں بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا، علاوہ ازیں مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد رچیال، صدر مانچسٹر ماجد نذیر، سیکریٹری جنرل اسحاق چوہدری، صدر یارکشائیر زاہد نور، صدر شفیلڈ مرزا شفقت نذیر، مرکزی نائب صدر آفتاب بیگ سمیت سینیئر صحافیوں شاہنواز خان، رفیق مغل، کامران عابد بخاری، نادیہ راجہ، عمران راجہ، لوٹن پریس کلب کے صدر اسرار خان ، احتشام الحق قریشی، عتیق الرحمن، منصف چوہدری سمیت دیگر صحافیوں نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی اورلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
اس موقع پر مسرت اقبال کا کہنا تھا کہ و ہ ہر سال پاکستان جاکر اپنی والدہ کے ہمراہ وقت گزارتے تھے لیکن اس سال کرونا کے باعث دو مرتبہ فلائٹ منسوخ ہوئی جس کے باعث بروقت پاکستان نہ جاسکا ۔ والدہ کے یوں اچانک اس دنیا سے رخصت ہونے پر بہت دکھ ہے۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صبر کیساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
واضع رہے مسرت اقبال اکتوبر کے مہینے میں اپنے آبائی گائوں میں ہی قیام کرینگے، پاکستان میں ان سے رابطے کا نمبر 03418912490 ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes