کشمیر کونسل سویڈن کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز کو سویڈن بھر میں موثر انداز میں بلند کرنے کےلئے کشمیر کونسل سویڈن کے پلیٹ فارم کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے گا، اس عزم کا اظہار کونسل کے نئے عہدیداران کے ایک اجلاس مین کیا گیا۔ اس موقع پر تمام عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے اور ان کی آواز کو دنیا بھر میں اٹھانے کےلئےکشمیر کونسل سویڈن دنیا بھر کے کشمیریوں کیلیئے حاضر ہوگی۔

کشمیر کونسل سویڈن کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال،صدر سردار تیمور عزیز کشمیری،نائب صدر بلال مصطفی،سیکرٹری جنرل وحید احمد،سیکرٹری انفارمیشن محمد وقاص،سیکرٹری فنانس محمد آصف بٹ، فارن سیکرٹری اشتیاق خان نے اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تنظیمی سطح پر وادی کے حقیقی مسائل کو دنیا کےسامنے لایا جائےگا۔

کشمیر کونسل سویڈن کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال،صدر سردار تیمور عزیز کشمیری، سیکرٹری جنرل وحید احمد،نائب صدر راجہ بلال مصطفی نے گفتگو میں کہا کہ سویڈن میں وادی کشمیر کے لوگوں کی کوئی تنظیم نہیں جو ان کے مسائل اور انکے حق خود ارادیت کو اجاگر کر سکے۔ ہم وادی کے لوگوں کو اکھٹا کرکے پاکستانی کمیونٹی کی حمایت سے نئے جذبے کے ساتھ جدوجہد کرینگے اور مسئلہ کشمیر کو سویڈن کے تمام فورمز اور اداروں تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کاز کیلئے سویڈن بھر میں بھرپور لابنگ کریں گے اور اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز بنیں گے جبکہ صدر کشمیر کونسل سویڈن سردار تیمور عزیز کشمیری نے اعلان کیا کہ تنظیم کو گلف، امریکہ کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں قائم کیا جائیگا۔

تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن میں سویڈن کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت شیح سعید ،پاکستان کرکٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر مقصود خواجہ ، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سٹاک ہوم کے صدر محمد آصف بٹ،پاکستان سویڈش فرینڈ شپ فورم کے صدر جنید نواز چوہدری، محمد ندیم و دیگر نے بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر تمام شرکا نے وزیر اعظم آزاد کشمیر پر غداری کے مقدمے کی بھرپور مذمت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes