اولڈھم کونسلرز کی جانب سے قونصلر جنرل مانچسٹر کے اعزاز میں استقبالیہ، کمیونٹی امور پر بات چیت

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے جب سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں ہیں کمیونٹی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ باہمی تبادلہ خیال سے کمیونٹی کے دیرینہ مسائل جان کر انہیں جلد حل کیا جائے۔
اولڈہم کے کونسلرز آفتاب حسین اور فدا حسین نے انکے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں قونصل جنرل طارق وزیر، کمرشل ویلفئیر اتاشی محمد اختر،کاروباری شخصیات چوہدری اختر ملوانہ، عاطف، ساجد راجہ،ڈاکٹر اقبال، راجہ طارق کے علاؤہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔


اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ میٹنگز کا انعقاد کمیونٹی کے مستقبل کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کمیونٹی کے لیے انتہائی مفید ہے اور باآسانی آن لائن آکاونٹ کھولا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مل جل کر تمام مسائل حل کیئے جائیں گے۔
میزبان تقریب کونسلر فدا حسین نے کہا قونصل جنرل طارق وزیر نہ صرف اولڈہم بلکہ گریٹر مانچسٹر کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے بارے جو سوچ و فکر اور وسعت نظری رکھتے ہیں متاثر کن ہے امید ہے کمیونٹی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے۔
عاطف ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی روابط بارے بات چیت کی امید ہے میٹنگ کے انعقاد سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
میزبان آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ میٹنگ انتہائی مفید تھی جس میں ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا اور اسکے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes