پیٹربراء کے معروف بزنس مین چیئرمین چوہدری عبدالعزیز کے بھتیجے کی شادی، برطانیہ سے شخصیات کی شرکت

لندن، میرپور (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ کے شہر پیٹربراء میں مقیم معروف بزنس مین اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز کے بھتیجے اور چوہدری محمد اقبال کے فرزند چودھری شمریز اقبال کی شادی ممتاز قانون دان چودھری ممتاز مرحوم کی صاحبزادی کے ساتھ بخیر و خوبی انجام پا گئی۔

دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب چکسواری کے نشیمن میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں مقامی افراد سمیت برطانیہ سے بھی بڑی تعداد میں مزہبی سیاسی، سماجی اور صحافتی افراد نے شرکت کی جن میں پاکستان پریس کلب یوکے کے سنیئر نائب صدر اور ٹی وی اینکر شیراز خان، روزنامہ جنگ لندن اور جئیو کے نمائیندے خالد جونوی، سابق صدر بار ممتاز قانون دان خالد رشید ایڈووکیٹ ، میرپور سے ممتاز سکالر، شاعر اور ادیب پروفیسر رفیق بھٹی، حاجی چودھری نائب حسین ، میرپور سے مشہور صحافی خالد انجم ، عبدالواحد سبحانی، سہیل محمود، چوہدری محمد حنیف سیاکھوی ایڈووکیٹ، ممتاز بینکر چوہدری محمد اکرم چوہدری ریاض ایڈوکیٹ سابق کے ڈی اے چئرمین چوہدری عبدالمجید ریٹائیرڈ ایس پی چوہدری محمد ‎چوہدری محمد اسحاق سینئر بیوروکریٹ، چوہدری محمد بشیر ، ڈائریکٹر چوہدری محمد شبیر، چوہدری الطاف رضا چوہدری عبدالقیوم گرداور چوہدری محمد آ میں چوہدری تاسین ایڈوکیٹ اور دیگر شریک تھے۔

ولیمہ کی اس تقریب میں پاکستان اور برطانیہ کی سیاست کے حوالے سے خوب بحث مباحثہ بھی ہوا۔ اس موقع پر چوہدری محمد اقبال نے فرداً فرداً شرکاء کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes