ٹک ٹاک پر پابندی سے شاہد آفریدی کوخوشی، حریم شاہ کو غم

کراچی(کشمیر لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹک ٹاک بند ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، میرا خیال ہے کہ اسے بند ہی ہونا چاہیے تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر کیا۔

دوسری جانب متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی گئی ہے اور پابندی کی وجہ بے حیائی بتائی گئی ہے لیکن یہ بے بنیاد بات ہے، یہ کوئی پختہ وجہ نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ٹک ٹاک ایپ کو بین کرنے کیضرورت نہیں تھی، ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا ایسے بہت سے سینسر بورڈ جیسے ادارے موجود ہیں جو ایسے افراد جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں، پہلے اسلامی قوانین نافذ کریں جس کے بعد بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک جیسی ایپس کے ذریعے لوگوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے لہذا عمران خان صاحب سے اپیل ہے کہ اس پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes